کون ایسا ہےجو،اب کرب سنبھالے میرے
اب بھی جینے کے ہیں انداز نرالے میرے
وہ جو دشمن ہےتو پھر زخم نیا دے کوئی
وہ جو میرا ہے تو پھر عیب چھپا لے میرے
دشت آنکھوں مین عذابوں کی طرح اترا ہے
روز پلکوں سے کوئی خواب چرا لے میرے
عمر گزری ہےمیری ڈھونڈتے ہر شب اس کو
جانے کس شب نے چرائے ہیں اجالے میرے
دیکھ ایک لفظ بھی اس کو نہں کہنا
جتنے درجات گرانے ہیں گرا لے میرے
No comments:
Post a Comment